ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

’میں کسی کے دل کی ملکیت سے بے دخل کردی گئی ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں (حمزہ) فرحان سعید نے والدہ (شاہجہاں) صبا حمید کے سامنے ایک بار پھر اہلیہ (ہالا) ہانیہ عامر کی حمایت کردی۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر (ثمین)، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی حمزہ کی بہن)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی)، علی خان (ہالا کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 35ویں قسط میں شاہجہاں کہتی ہیں کہ ’ہالا ایسی عورت ہے جس نے شوہر کے ساتھ ساتھ ایک عاشق بھی رکھا ہوا ہے۔‘

- Advertisement -

حمزہ والدہ کو بازؤں سے پکڑ کر جھنجھوڑ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’بدکردار عورتوں کی آنکھوں میں حیا نہیں ہوتی امی جو کہ میری بیوی کی آنکھوں میں ہے۔‘

وہ غصے میں کہتے ہیں کہ ’شوہر کو دھوکا دینے والی عورتیں ایسی نہیں ہوتیں ہالا جیسی نہیں ہوتی ہیں۔‘

حمزہ کہتے ہیں کہ ’روتی، سسکتی، خوفزدہ یہ سب کچھ ہالا ہے۔‘

ہالا کی حمایت میں وہ مزید کہتے ہیں کہ ’اگر میں اپنی بیوی کو صفائی پیش کرنے کو کہوں ناں وہ تو جلتے کوئلے پر چل کر دکھا دے گی۔‘

اتنی باتیں سن کر بھی شاہجہاں کہتی ہیں کہ ’یہ کیسی گیدڑ سنگھی سنگھائی ہے اس نے کہ میرا بیٹا تو اس کے دمن سے وضو کرنے کو تیار ہے۔‘

حمزہ کہتے ہیں کہ ’میں مرد ہوں ناں تو ایسی مردانگی پر لعنت ہے جو اپنی عورت کا کردار نہیں بھانپ سکے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’آپ نے ایسی عورتیں ابھی دیکھی نہیں ہیں اگر پاس سے گزر جائیں ناں تو انسان اس کا کردار بھانپ سکتا ہے بالکل ایسے ہی جیسے باکردار عورت کو دیکھ کر آنکھیں جھک جاتی ہیں۔‘

والدہ سے حمزہ مزید کہتے ہیں کہ ’اب آپ کے منہ سے ہالا کے لیے میں یہ الفاظ نہ سنوں۔‘

اگلی قسط کے پرومو میں ہالا کہتی ہیں کہ ’میں کسی کے دل کی ملکیت سے بے دخل کردی گئی ہوں اگر پوری دنیا میں مل جائیں ناں تو کیا حاصل؟‘

کیا شاہجہاں ہالا سے بدگمان ہونا چھوڑ دیں گی اور حمزہ کی بات پر عمل کرلیں گی؟ یہ جاننے کے لیے میرے ہمسفر کی اگلی قسط جمعرات کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں