تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

’میں نے نکاح کرلیا یہ میری بیوی ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط نے والدہ سے جھوٹ بول دیا کہ انہوں نے عائشہ سے نکاح کرلیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ساتویں قسط میں دکھایا گیا کہ باسط میٹنگ کررہے ہوتے ہیں کہ ان کی والدہ آجاتی ہیں جس پر وہ میٹنگ کینسل کرکے والدہ سے گفتگو کرنے لگتے ہیں۔

والدہ کہتی ہیں کہ‘ میں اتنی دیر سے کسی کے گھر میں تمہارا انتظار کررہی تھی۔‘

باسط کہتے ہیں کہ ’میں نے نہیں کہا تھا کہ آپ میرا انتظار کریں میں پہلے ہی آپ کو صاف منع کرچکا ہوں کہ آپ کے ساتھ کہیں پر بھی جانے کو تیار نہیں ہوں۔‘

سعدیہ کہتی ہیں کہ ’اکیلے جانا چاہتے ہو تو اکیلے چلے جاؤ یا پھر اس لیے نہیں جانا چاہتے کہ لڑکی میں نے پسند کی ہے، ٹھیک ہے نہیں جاؤ اور کوئی لڑکی پسند کرو کیونکہ میں تمہیں قرضہ ہر گز نہیں لینے دوں گی۔‘

ابھی وہ بات ہی کررہے ہوتے ہیں کہ عائشہ آجاتی ہیں اور باسط جھوٹ بول دیتے ہیں کہ ’میں نکاح کر چکا ہوں۔‘

والدہ پوچھتی ہیں کہ کس سے؟ اس پر باسط عائشہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس سے۔‘ یہ سن کر عائشہ بھی ہکا بکاہ رہ جاتی ہیں۔‘

باسط مزید کہتے ہیں کہ ’اس کا نام عائشہ ہے اب آپ کو میرے لیے کوئی لڑکی تلاش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور عائشہ سے آپ تب تک رابطہ نہیں کرسکتیں جب تک میں آپ کو نہیں کہتا۔‘

کیا عائشہ اور باسط شادی کرلیں گے؟ کیا باسط کو والد کی وصیت کے مطابق عائشہ سے شادی کے بعد آفس کے تمام اختیارات مل جائیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی اگلی قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں