منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

’نند‘ کی فروا، ماہا حسن نے شوبز میں آنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’نند‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ماہا حسن (فروا) نے شوبز انڈسٹری میں آنے کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہا حسن نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

اداکارہ ماہا حسن کا کہنا تھا کہ ’انہیں اداکاری کرتے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں، تھیٹر اور اسکول میں بھی مختلف شوز میں حصہ لیتی رہتی تھیں، کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔‘

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کرنے کا شوق تھا اور ابھی بھی اداکاری کی ٹریننگ حاصل کررہی ہیں لیکن ڈرامے کی شوٹنگ کی وجہ سے کلاسیں چھوٹ جاتی ہیں۔

ماہا حسن کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی آرٹ ڈائریکشن کے شعبے سے وابستہ ہے اور ان کی بہن فلم میکر ہیں، فیملی میں شوبز کے حوالے سے رجحان ہمیشہ سے رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل نند میں ماہا حسن نے اپنی اداکاری کی دھاک بٹھا دی، ماہا کے کردار فروا کو ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈرامے کے دیگر کرداروں کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے جن میں ایاز سموں، شہروز سبزواری اور اعجاز اسلم شامل ہیں۔

حال ہی میں ڈرامے کے ایک اور کردار کو دکھایا گیا ہے جس نے آتے ہی اپنے کردار کی دھاک بٹھا دی ہے۔
یہ کردار فروا کا ہے جو ماہا حسن ادا کر رہی ہیں، فروا شادی ہو کر گھر میں آئی ہیں اور وہ اپنی جھگڑالو نند کا ہر وار ناکام بنا دیتی ہیں۔

ماہا حسن نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے گریجویٹ ہیں اور وہ خدا میرا بھی ہے اور عشقیہ سمیت کئی ڈراموں میں مختصر کردار ادا کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں