ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

ہاجرہ کی آنکھوں سے اداکاری کے گُر سیکھے، علی رضا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا کہتے ہیں کہ میں نے اپنی ساتھی اداکارہ ہاجرہ یامین سے ایکٹنگ سیکھی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں نئی ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ کی فنکاروں نے شرکت کی اور ڈرامے سے متعلق کچھ اندر کی باتیں شیئر کیں۔

مہمانوں میں اداکارہ کبریٰ خان، علی رحمان، حاجرہ یامین، زویا ناصر اور علی رضا موجود تھے اس موقع پر علی رضا نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران مجھے کس ساتھی اداکار سے کیا سیکھنے کا موقع ملا؟

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں اداکاری کی فیلڈ میں نیا ہوں اور ویسے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، اور اگر میری اداکاری میں بہتری آئی ہے تو اس میں پوری ٹیم کا کردار ہے۔

علی رضا نے بتایا کہ کبریٰ خان نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا، انہوں نے مجھے برداشت کرنا سکھایا کہ لوگ برا بھلا کہیں گے لیکن ایک کان سے سننا دوسرے سے نکال دینا اور کام پر فوکس رکھنا۔

انہوں نے علی رحمان سے متعلق ازراہ مذاق کہا کہ میں نے علی یہ سیکھا کہ غذائیت سے بھرپور ہیلدی کھانا کہاں سے ملتا ہے۔ اور حاجرہ یامین سے سیکھا کہ ٹائم پر جم جانا اور چاق و چوبند کیسے رہا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حاجرہ سے ایک بات اور سیکھی کہ آنکھوں سے اداکاری کیسے کی جاتی ہے۔ میں نے بھی کرنے کی کوشش کی لیکن ان جیسی نہیں کر پایا۔ زویا ناصر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں نے ان سے سیکھا کہ تیار کیسے ہوا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں علی رضا کبریٰ خان یعنی’نور بانو‘ کے ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی پہلی قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں