تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

گاڑی میں بلبلاتے کتے کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو وائرل

یارکشائر: برطانیہ کی کاؤنٹی یارکشائر میں ہیٹ ویو کے دورا پالتو کتے کو راہ گیر نے تپتی گاڑی کے شیشے توڑ کر ریسکیو کر لیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں گرمی کی شدید لہر کے دوران درجہ حرار 34 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ چکا ہے۔

Man smashes car window with an AXE to rescue Yorkshire Terrier ...

کار سوار نے انجانے میں پالتو کتے کو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے اندر لاک کر دیا اور کچھ منٹ بعد شدید گرمی کی وجہ سے کتے کی حالت غیر ہو گئی۔

حبس اور تپتی دھوپ سے کار میں بلبلاتےکتے کی حالت کو دیکھ کر راہ گیر سے رہا نہ گیا اور اس نے کلہاڑی کے وار سے گاڑی کے شیشے توڑ کر کتے کو ریسکیو کر لیا۔

وہاں موجود لوگوں نے صورتحال دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلای دی اور کتے کو ریسکیو کرنے کے معاملے سے آگاہ کیا۔

Man smashes car window with an AXE to rescue Yorkshire Terrier ...

پولیس نے کتے کو اسپتال منتقل کیا اور گاڑی کے مالک سے رابطہ کر کے بتایا کہ 45 منٹ تک وہ شدید گرم گاڑی میں پالتو کتے کو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

کتے کو ریسکیو کرنے والے شخص کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور اب تک صرف فیس بک پر 30 ہزار سے بار اس ویڈیو کو دیکھا جا چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -