تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بھارت میں بندر کی بچہ چرانے کی کوشش، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں بندر نے بچہ چرانے کی کوشش کی، منظر دیکھ کر بچے کی والدہ اور دیگر اہلخانہ حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں ایک بندر نے بھاگتے بھاگتے ایک گھر میں گھس آیا اور ایک چھوٹے بچ کو اُٹھالیا، بچے کو بندر سے چھڑوانے کے لیے گھر والوں نے بہت کوشش کی لیکن اس نے بچے کو مضبوطی سے پکڑ لیا۔

بچے کو بچانے کے لیے جب لوگ آگے بڑھتے تو بندر ان پر حملہ آور ہوجاتا یہاں تک کہ بچے کو بچانے کی کوشش کرنے پر بندر نے اس کی والدہ کا دوپٹہ بھی چبا ڈالا۔

لوگوں نے بندر کو بھوکا سمجھ کر اس کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کا انتظام کیا لیکن وہ بھی ٹس سے مس نہ ہوا اور بچے کے قریب ہی موجود رہا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر سے بچے کو چھڑوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ بچے کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: بھارت: بندر سولہ دن کے بچے کو اٹھا کر لے گیا، تلاش کے دوران لاش بر آمد

بندر کا نیا تماشا دیکھ کر وہاں موجود کچھ لوگ ویڈیو بھی بناتے رہے جبکہ کچھ لوگ بندر سے بچے کو چھڑانے کی کوشش کرتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بندر کا دھیان بٹایا تاکہ وہ بچے کو چھوڑ دے اور جیسے ہی بندر پیچھے مڑا تو بچے کو زمین سے اُٹھا لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -