بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ڈرامائی ڈکیتی کا ڈراپ سین، کون ملوث تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی گھتی سلجھا دی، پولیس نے اپنے گھر میں ڈکیتی کرانے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے پوش علاقے گلشن علاقے میں کچھ روز قبل ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرایا گیا تھا۔

پولیس نے اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کرانے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا، پولیس نے واقعے کی تفصیل کچھ یوں بتائی۔

گرفتار خاتون حمیرا کے بھائی نے ادھار ادا کرنا تھا جس کی وہ ادائیگی نہیں کرپارہا تھا، خاتون نے اپنے بھائی کے کہنے پر واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔

گرفتار خاتون حمیرا نے پولیس حراست میں دئیے گئے بیان میں کہا کہ ’میرے بھائی نے کہا تھا کہ میں کسی کو بھیجوں گا رقم اور سونا اسے دے دینا اور بعد میں پولیس میں شکایت درج کرانا کہ گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے مزید کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی تحقیقات شروع کی ڈکیتی نہ ہونے کے ثبوت ملے، جس پر مزید تفتیش کے بعد خاتون کو حراست میں لیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں