ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ،سی ای اوڈریپ اس ڈگری کی بنیادپرچیف ایگز یکٹو   آفیسر  بنے اور راضافی تنخواہ بھی وصول کر رہے ہیں.۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ہوا، ڈگری جاری کرنے والی یونیورسٹی اوپن یونیورسٹی آف کولمبو چارٹرڈ نہیں، ایچ ای سی نے اوپن یونیورسٹی کولمبو کے چارٹرڈ نہ ہونے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

[bs-quote quote=”سی ای اوڈریپ اس ڈگری کی بنیادپرچیف ایگزیکٹو آفیسر بنے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

سی ای اوڈریپ شیخ اختر نے پی ایچ ڈی فارما کی ڈگری اوپن یونیورسٹی آف کولمبو سےحاصل کی ، وہ اس ڈگری کی بنیاد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر بنے اور اسی ڈگری کی بنیاد پر اضافی تنخواہ بھی وصول کررہے ہیں۔

سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر نے سال2000 میں ڈگری حاصل کی تھی۔

یاد رہے 24 جنوری کو پاکستانی شہری کی جانب سے ایچ ای سی کودرخواست دی گئی، درخواست پرایچ ای سی نےیونیورسٹی کے چارٹرڈ نہ ہونے کامراسلہ جاری کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان ڈریپ کا کہنا ہے کہ معاملے پر کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔

خیال رہے 28 دسمبر 2018 کو وفاقی حکومت نے شیخ اختر حسین کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کا سربراہ تعینات کیا تھا۔

شیخ اختر حسین گزشتہ دورِ حکومت میں ڈریپ میں بد عنوانی ریفرنسز کے سلسلے میں ہونے والی نیب انکوائری میں خود کو مردہ قرار دے کر سزا سے بچ نکلے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں