منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

ڈریپ کا جعلی، غیرمعیاری اور غیررجسٹرڈ ادویات کےخلاف کریک ڈاؤن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈریپ کی جانب سے جعلی، غیرمعیاری اور غیررجسٹرڈ ادویات کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، کمپنی سیل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں نجی اسپتال سے غیررجسٹرڈ لیپیوڈول الٹرالیکوئڈ کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سی او ڈریپ نے بتایا کہ ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف چھاپہ مارا گیا، غیرقانونی اشیا برآمد کرتے ہوئے کمپنی کو سیل دیا گیا۔

سی او ڈریپ نے بتایا کہ لاہور میں غیرقانونی انجکشن فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، بغیر لائسنس کہوٹہ روڈ پر پلاسٹک یورین کلیکشن کنٹینرز تیارکرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

ڈریپ حکام نے بتایا کہ فیکٹری سے غیرقانونی اشیا ضبط کرکے سیل کردیا گیا، مارکیٹ میں جعلی پروپیلین گلائکول کی موجودگی پر فوری الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سی او ڈریپ نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو خام مال کی سخت جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے، غیرقانونی طبی آلات کی تیاری، ذخیرہ میں ملوث فارماسیوٹیکل کمپنی سیل کردی گئی، صوبائی محکمہ صحت حکام کےساتھ مل کر کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں