بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ایک جیسا لباس زیب تن کرنے والے میاں بیوی : ملیے "کپل آف فیصل آباد” سے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جڑواں بچوں اور بچیوں کے حوالے سے تو سب جانتے ہیں لیکن آج کل سوشل میڈیا پر جڑواں میاں بیوی کا چرچا بہت زیادہ ہورہا ہے جس پر لوگ بہت دلچسپ کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

یہ ہیں فیصل آباد کے رہائشی مسٹر اینڈ مسز ناصر جنہیں کپل آف فیصل آباد کہا جاتا ہے، ان کی شہرت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ دونوں ایک جیسے رنگ اور ڈیزائن کے کپڑے پہنتے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔

ان میاں بیوی کی محبت کا عالم یہ ہے کہ شادی کے ایک سال بعد ہی انہوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ دونوں ایک جیسے رنگ اور ڈیزائن کے کپڑے زیب تن کریں گے۔

یہ دونوں شخصیات اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان کی مہمان بنیں اور اپنے بارے میں دلچسپ معلومات سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 38سال کا عرصہ گزر چکا ہے، ہمارے تین بیٹے ہیں اور ہم ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور ہمارا مقصد محبت کو فروغ دینا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کپڑوں کا کلر اور ڈیزائن ہم دونوں مل کے پسند کرتے ہیں اور مشورے کے بعد ہی لباس تیار کرایا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں