اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارت: سرنگ میں پھنسے 40 مزدور ۔۔ ریسکیو آپریشن روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں زیر تعمیر سرنگ گرنے سے 7 روز سے پھنسے 40 مزدوروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے پورا زور لگایا جارہا ہے، تاہم ڈرل مشین خراب ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن کو روک دیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گزشتہ اتوار کو زیر تعمیر سرنگ گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 40 مزدور دب گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مزدوروں کو نکالنے کے لئے ہیوی مشینری کی مدد سے کوششیں جاری ہیں، سرنگ میں مزدوروں کو پھنسے ہوئے 150 گھنٹے گزر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مزدوروں کو نکلانے میں ڈرل مشین کا سہارا لیا جارہا تھا مگربدقسمتی سے گزشتہ رات وہ بھی خراب ہوگئی اور دوسری مشین منگوانے کے لیے ریسکیو آپریشن کو ملتوی کرنا پڑ گیا، جسے ہوائی جہاز کے ذریعے جائے حادثہ پر پہنچایا جانا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گرنے والی سرنگ میں مزدور زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، جبکہ انہیں آکسیجن کے ساتھ ساتھ کھانا، پانی بھی سرنگ میں بچھائی جانے والی لائنوں کے ذریعے سے مہیا کیا جارہا ہے۔

طبی عملے کی جانب سے بھی انتظامیہ سے مزدوروں کو جلد نکالنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، کیونکہ مزید تاخیر کی صورت میں مزدروں کی حالت غیر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں