تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اوولونگ چائے کے روزانہ دو کپ، نیند کو بہتر بنائیں‌ اور مٹاپے سے نجات پائیں

طبی و تحقیقی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایسی چائے ہے جس کے اگر دن بھر میں دو کپ پی لیے جائیں تو وہ رات کے وقت مٹاپے کو کم کرتی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی یونیورسٹی آف ٹسوکوبا کے ماہرین مٹاپے یا اضافی وزن کم کرنے کے حوالے سے تحقیق کررہے تھے اس دوران انہوں نے مختلف مشاہدے کیے۔

مطالعے کے دوران ماہرین نے اوولونگ چائے کے فوائد بھی دیکھے  اور بتایا کہ اگر دن بھر میں اس چائے کے دو کپ پی لیے جائیں تو مٹاپے سے نجات مل سکتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اوولونگ چائے میں ایسی خاصیت ہے کہ یہ رات کو سوتے وقت جسم کی اضافی چربی اور کیلوریز کو ختم کرتی ہے جبکہ رات کے وقت میں آپ کے میٹا بلوزم کو بھی بڑھاتی ہے۔

مزید پڑھیں: 33 سال سے صرف چائے پر گزارا کرنے والی خاتون

ماہرین کے مطابق اس چائے میں مختلف آکسائیڈس شامل ہیں جو نہ صرف انسانی صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ یہ مٹاپے کو کم کرنے کے لیے بھی بہت فائدے مند ہیں۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے رضاکاروں کو دو حصوں میں تقسیم کیا جن میں سے ایک کو دو ہفتوں تک اوولونگ چائے دی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو کافی اور دیگر مشروبات پیش کیے گئے۔

دو ہفتے بعد ماہرین کے سامنے جو نتائج آئے وہ اُسے دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ جن لوگوں کو اوولونگ چائے دی گئی اُن میں سے 20 فیصد رضاکاروں کی نہ صرف نیند بہتر ہوئی بلکہ اُن کے وزن میں بھی کمی دیکھی گئی جبکہ دوسرے گروپ میں شامل رضاکاروں کے مٹاپے میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سبز چائے کرونا وائرس سے بچاؤ میں معاون ہوسکتی ہے؟

ماہرین نے بتایا کہ اس چائے کے استعمال کے دیگر فوائد بھی ہیں جن میں دل کے امراض اور ذیابیطس سے بچاؤ، خلیات کا مضبوط ہونا قابل ذکر جبکہ دیگر امراض جیسے گلے اور سینے کی خرابی، آدھے سر درد کے لیے بھی یہ چائے بہت مفید ہے۔

اوولونگ چائے کیا ہے؟

اوولونگ چائے سب سے مہنگے اور مقبول چینی چائے میں سے ایک ہے ، جو سرخ اور سبز چائے کے درمیان کھڑا ہے۔ اس چائے میں غذائی اجزاء کی ایک بڑی مقدار ہوتی ہے۔ اس مشروب کے زبردست ذائقہ کو محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ساری فائدہ مند خصوصیات کو محفوظ کرنے کے لیے اسے صحیح طریقے سے تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 


نوٹ: عارضہ قلب، ذیابیطس سمیت دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد اپنے طبیب سے مشورے کے بعد یہ چائے استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -