بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

’دریشیم 2‘ کا ٹریلر جاری؛ تبو کی پہلی جھلک سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’دریشیم‘ کے سیکوئل کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

’دریشیم 2‘ کے ٹریلر میں پہلے پارٹ کی جھلک شامل ہے جبکہ اس کے آخر میں اجے دیوگن ’یہ میرا اعتراف ہے‘ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

فلم رواں سال 18 نومبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں اجے دیوگن، تبو، اکشے کھنہ اور سریا سرن جلوہ گر ہوں گے۔ تبو سیکوئل میں ماں کے کردار میں نظر آئیں گی جو انصاف کے لیے جدوجہد کرتی ہیں۔ تاہم تبو کے کردار سے متعلق مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

- Advertisement -

اجے دیوگن نے ’دریشیم 2‘ سے تبو کی پہلی جھلک ٹوئٹر پر شیئر کر دی جس میں وہ خطرناک دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکار نے لکھا: ’کہا تھا نا وہ اتنی جلدی ہمارا پیچھا نہیں چھوڑنے والی۔ وہ پھر آئیں گی‘۔

اداکارہ شریا سرن نے بھی اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے سیکوئل کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا: ’میں ایک ماں ہوں۔ سات کیا، سات سو سال بھی بیت جائیں نا تو بھی میں کچھ بھولنے والی نہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال 18 نومبر کو کیس دوبارہ کھلے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shriya Saran (@shriya_saran1109)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں