منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ڈرائیور کی غلطی سے نئی گاڑی تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرائیور کو اچھی طرح یہ معلوم ہوتا ہے کہ بریک پیدل اور ایکسریلیٹر پیدل کس طرف ہے اگر غلطی سے بریک کی بجائے ایکسلیٹر پر پیر رکھ دیا جائے تو گاڑی کے ساتھ ساتھ کسی دوسرے شخص کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے انگلینڈ میں ڈرائیور نے نئی مرسڈیز گاڑی چلانے کے دوران غلطی سے بریک کی بجائے ایکسریلیٹر پر پیر رکھ دیا، اس کی اس غلطی کی وجہ سے 24 لاکھ مالیت کی آٹو میٹک گاڑی کوڑے کے ڈبے پر چڑھ گئی۔

کار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی ڈرائیور کے ریورس کرنے کے دوران ڈسٹ بین پر چڑھی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کار ڈرائیور نے یہ گاڑی حال ہی میں خریدی تھی، نوجوان کی اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کی اس پر طنز کیا۔

ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس کی پارکنگ کوڑا کرکٹ میں ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کیا آپ نے ڈرائیور سے پوچھا کہ ان کے پاس ڈبہ کہاں سے آیا۔‘

اسی طرح کا ایک واقعہ امریکا کی ریاست انڈیانا میں پیش آیا تھا جہاں ڈرائیور نے غلطی سے گاڑی دوسری گاڑی پر چڑھا دی تھی، حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں