پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ڈرائیور نے اپنے ہی رکشے کو آگ کیوں لگائی؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں ڈرائیور نے اپنے ہی رکشے کو آگ لگا دی جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت نے خواتین کیلیے بسوں میں سفر کو مفت قرار دے رکھا ہے جس کے خلاف رکشہ ڈرائیورز سراپا احتجاج ہیں۔

آج حیدر آباد کے نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے ایک رکشہ ڈرائیور احتجاج کیلیے پہنچا اور اس نے اپنے رکشے کو نذرآتش کیا۔

- Advertisement -

ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ دیوا نے جب پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تو وہاں عوام کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر تعینات پولیس نے دیوا کو گرفتار کیا جبکہ آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن تب تک رکشہ تقریباً جل چکا تھا۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس پر لوگوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کسی نے رکشہ ڈرائیور کے حق میں بات کی تو کسی نے خواتین کیلیے حکومتی سہولت کی تعریف کی۔

رکشہ ڈرائیور مفت بس سہولت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ اس سے ان کو بھاری مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں