پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ملائیشیا میں سڑک پر پراسرار مخلوق کا قبضہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ملائیشیا میں ایک خوفناک فوٹیج نے سب کے دل دہلا دیے جس میں ایک سڑک پر کوئی پراسرار مخلوق بیٹھی نظر آرہی ہے۔

یہ فوٹیج دارالحکومت کوالالمپور کی ہے جو گاڑی میں نصب ڈیش کیم کی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلتی گاڑی کے سامنے سڑک پر اچانک کسی کا ہیولہ نمودار ہوا جو سڑک پر آرام سے بیٹھا تھا۔

اسے دیکھتے ہی ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے مسافر نہایت خوفزدہ ہوگئے۔ تاہم ڈرائیور نے نہایت دانشمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے گاڑی کو موڑا اور واپسی کے لیے روانہ ہوگیا۔

بعد ازاں جب اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تو کئی افراد نے تصدیق کی کہ مذکورہ سڑک پر وہ بھی اس پراسرار ہیولے کو دیکھ چکے ہیں۔

کچھ افراد نے دعویٰ کیا کہ یہ دراصل ڈاکوؤں کا گروہ ہے جو اس طرح ڈرائیورز کو خوفزدہ کرتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی ڈرائیور تجسس کے مارے قریب جاتا ہے، قریب میں چھپے ڈاکو باہر نکل آتے ہیں اور ڈرائیور کو لوٹ لیتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ پراسرار مخلوق واقعی کوئی حیثیت رکھتی ہے، یا یہ کوئی انسان ہے جو اس طرح بہروپ بھرتا ہے، بہرحال رات کے وقت سنسان سڑک پر اس ہیولے کو دیکھنا نہایت خوفناک تجربہ ہے۔

ویڈیو بشکریہ: ڈیلی میل آن لائن


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں