منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

ویڈیو : چین میں بغیر ڈرائیور کام کرنے والے ٹرک تیار

اشتہار

حیرت انگیز

چین نے جدید ٹیکنالوجی میں مزید ترقی ہوئے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، بغیر ڈرائیور والے مائننگ ٹرکوں نے کام شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی حمایت سے کام کرنے والے ہوانینگ گروپ نے ہواوے ٹیکنالوجیز کی ٹیکنالوجی سے لیس بغیر ڈرائیور کے چلنے والے ٹرک تیار کیے ہیں۔

اس کامیابی کے بعد چین میں بغیر ڈرائیور کے مائننگ ٹرکوں نے کام کرنا شروع کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹرک فائیو جی ایڈوائنس (فائیو جی اے) کی مدد سے بنائے گئے ہیں۔

TRUCK

اس حوالے سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں ٹرک مٹی اٹھائے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کو مانیٹرنگ روم سے ہدایات دی جارہی ہیں۔ خودمختیار طور پر چلنے والے 100 مائننگ ٹرکوں نے منگولیا کے کانوں میں کام شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جدید ٹرک خود مختار طور پر سامان (مواد) کو لوڈ اور ان لوڈ کرنے اور انتہائی سخت موسم میں بھی ٹھیک طریقے سے چلائے جانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : روسی سڑکوں پر اب بغیر ڈرائیور کے ٹرک دوڑیں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2022 میں روس کی سرکاری کمپنی رشین ہائی ویز نے اعلان کیا تھا کہ اس کے بنائے ہوئے بغیر ڈرائیور کے ٹرک ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ کے درمیان 2023 کے موسم گرما میں چلنا شروع ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کا آپریشن حکومت کی طرف سے تصدیق شدہ پائلٹ پروجیکٹ کا حصہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں