اشتہار

کراچی میں بغیرلائسنس گاڑی چلانے والے کو جیل جانا ہوگا،ڈی آئی جی کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹریفک پولیس نے آج سے خصوصی مہم شروع کردی ہے، جس کے پاس لائسنس نہیں ہوگا وہ جیل جائے گا.

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی امیر شیخ کے مطابق كراچی ميں ٹريفک سسٹم كو دنيا كے ديگر ممالک کی طرز پر لايا جارہا ہے، جس کے تحت اب گاڑی چلانے والے جن ڈرائیوروں کے پاس لائسنس نہیں ہوں گے، انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور انہیں عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا، اس فیصلے پر علمدرآمد آج دو نومبر سے ہوگا.

ٹریفک پولیس اہلکار آج سے شہر بھر میں لائسنس کی تصدیق کے لیے کارروائی شروع کررہے ہیں، ڈی آئی جی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جن ڈرائیورز کے پاس لائسنس ہیں وہ گاڑی چلاتے وقت ساتھ رکھیں اور جن کے پاس لائسنس نہیں ہے وہ حصول تک گاڑی چلانے سے اجتناب کریں کیونکہ گرفتاری کی صورت میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی.

- Advertisement -

ٹریفک پولیس کراچی نے اس سے قبل بھی کئی مہم چلائی، جن میں موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ اور اسکول وینزکیخلاف ایکشن، فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشے لیکن افسوس عملدرآمد نہ ہوسکا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں