پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

موٹر سائیکل لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : موٹر سائیکل لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی ، آج سے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا قانون دوبارہ لاگو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کا لائسنس بنوانے کے لیے  دیا گیا ریلیف ختم ہوگیا ، بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف آج سے ایکشن ہوگا۔

ایڈیشنل آئی جی مرزافاران بیگ نے لائسنس پر 42 روزکاریلیف فراہم کیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر سے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا قانون دوبارہ لاگو ہوگا۔

- Advertisement -

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ نہیں کرنے دی جائے گی اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے نفاذ سخت ہوگا۔

یاد رہے پنجاب ٹریفک پولیس نے نومبر 2024 میں 841,000 سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے، جن میں 243,000 سے زائد شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے تھے۔

پنجاب ٹریفک پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسی عرصے کے دوران 308,000 نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے اور تقریباً 284,000 لائسنسوں کی تجدید کی گئی، جن میں سیکھنے والے اور باقاعدہ دونوں زمرے شامل ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے بتایا تھا کہ شہریوں کو 4,500 سے زائد بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ بڑے شہروں میں لائسنسنگ مراکز 24/7 فعال رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں