کراچی: شہر کے قائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے والی بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پربوندا باندی کاسلسلہ دن بھر جاری رہنےکا امکان ہے ، کراچی میں آج موسم ابرآلود رہنے اور تیزہوائیں بجی چل سکتی ہیں۔ ،
کراچی کے مختلف علاقے یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا کی رفتار25کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، دن میں35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بلدیہ اتحاد ٹاوٴن، نواب کالونی اور قائم خانی کالونی میں صبح سے بجلی غائب ہے۔