کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، نارتھ کراچی میں بوندا باندی ہوئی، جبکہ فیڈرل بی ایریا،لیاقت آباد اور اطراف میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہیگا، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق کراچی میں 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں ہوا 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد،راولپنڈی اوراطراف میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔ جڑواں شہروں میں بارشوں سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں پہنچادی گئی ہے۔
ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان
لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور کے علاقے شادمان، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ اور اچھرہ میں بارش ہوئی۔