اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، داعش کے اہم رہنما سمیت 4 جنگجو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش خراسان کا اہم رہنما مولوی سلیمان چار ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش خراسان کا اہم رہنما مولوی سلیمان چار ساتھیوں سمیت مارا گیا، حملے میں داعش کا اسلحہ و بارود بھی تباہ کیا گیا۔

افغان حکام کے مطابق ڈرون حملہ ضلع آچن میں کیا گیا، جس میں داعش خراسان کے پانچ جنگجو مارے گئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

طالبان جنگجوؤں کی جانب سے گشت کرنے والی پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، صوبائی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کا تین گھنٹے تک مقابلہ کیا اور جنگجوؤں کو بھاگنے پر مجبور کیا، طالبان جنگجوؤں بھی مقابلے میں مارے گئے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں افغان صوبے ہلمند میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 طالبان ہلاک ہوگئے تھے، ڈرون حملے میں اہم طالبان کمانڈر ملا عبدالرحیم منان مارا گیا تھا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں داعش کے سربراہ ابو سعید اورکزئی کو امریکی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، وہ صوبے ننگر ہار میں موجود داعش کی خفیہ پناہ گاہ میں موجود تھا۔

ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان نے داعش کے سربراہ کی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی تھی، حملے میں ابو سعید اورکزئی اپنے 10 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں