بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ڈرون کیمرے استعمال کرنے والوں کیلیے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزارت ہوابازی نے ڈرون کیمرے کے حوالے سے پالیسی جاری کرتے ہوئے اس کے استعمال کی سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔

وزارت ہوابازی نے ڈرون کمیرے رکھنے والوں کیلیے 4 ماہ کے اندر رجسٹر کروانا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی اے اے لائسنس جاری کرے گی۔

ڈرون کیمروں کو وزن کے حساب سے 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ اس کے لائسنس کی میعاد 3 سال تک ہوگی۔ کیٹگری ایک سے چار تک درآمد اور برآمد کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

وزارت ہوابازی نے کہا کہ بارڈر اور ممنوعہ علاقوں میں ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی جبکہ اس کی درآمد کیلیے وزارت دفاع سے کلیئرنس لازمی لینا ہوگی۔

ڈرون کیمروں کے حادثات کی صورت سول ایوی ایشن کو آگاہ کرنا لازمی قرار ہوگا، رولز کی خلاف ورزی پر ڈرون مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ ایئرپورٹس کی 6 کلومیٹر حدود تک ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی۔

رواں سال مارچ میں کمشنر کراچی نے ضلع جنوبی میں دہشتگردی کے واقعات کے پیشِ نظر ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ چینی قونصل خانہ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کیلیے اقدام اٹھایا گیا، ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی 30 مارچ تا 29 مئی تک نافذ العمل ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں