محکمہ داخلہ سندھ نے محرم میں ڈرون کیمرےکے استعمال پر پابندی عائد کر دی.
اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں محرم کے دوران مجالس اور جلوس میں ڈرون کیمرے کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمرے سے کسی بھی قسم کی کوریج اور ریکارڈنگ کی اجازت نہیں جلوس کی حفاظت کےپیش نظرڈرون کیمرےکےاستعمال پرپابندی عائدکی گئی۔
- Advertisement -
محکمہ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالےکیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔