تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عراق امریکی فوجی اڈے پر ڈرونز اور راکٹس سے حملہ

بغداد :‌ ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں نے عراقی دارالحکومت میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ڈرونز اور راکٹس سے حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایرانی حمایت یافتہ مسلح تنظیموں کی جانب سے عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر وقتاً فوقتاً حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حالیہ حملہ دو روز قبل بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل امریکی بیس پر ہوا، جس میں دو ڈرونز اور چار راکٹس فائر کیے گئے، جس کے بعد سائرن کی آوازیں گونجنے لگیں اور جوابی کارروائی کے لیے اتحادی فواج کے ہیلی کاپٹرز نے فضا میں گشت شروع کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ابابیل بریگیڈ (ایرانی حمایت یافتہ مسلح تنظیم) نے جن ڈرونز کی مدد سے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا، ان پر جملہ ‘قائد قاسم سیلمانی کا انتقام’ تحریر تھا۔

عراقی میڈیا کے مطابق ڈرونز کو جوابی کارروائی میں دفاع نظام نے مار گرایا تاہم 4 راکٹس امریکی فوجی اڈے کے احاطے میں گرے جس سے معمولی نقصان ہوا ہے۔

ابابیل بریگیڈ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجی اڈے پر حالیہ کارروائی امریکی حملے میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر بطور انتقام کی گئی۔

Comments

- Advertisement -