تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

دوران حج نگرانی کے لیے ڈرون استعمال ہوں گے!

پیر سے حج اراکین کا آغاز ہوگا اور رکن اعظم وقوف عرفات منگل کو ادا کیا جائے گا اس سال دوران حج ٹریفک کی نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔

حج بیت اللہ کا آغاز پیر کے روز سے ہو رہا ہے اور اس فریضے کا رکن اعظم وقوف عرفات منگل کے روز ادا کیا جائے گا۔ حج کے لیے سعودی وزارت حج نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور دنیا بھر سے تقریباً 20 لاکھ عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج کے دوران ٹریفک نظام کی نگرانی کے لیے ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو ڈرونز فراہم کر دیے گئے ہیں۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے گزشتہ روز حج سیزن کے دوران خدمت کے حوالے سے ٹرانسپورٹ سسٹم کی کاوشوں کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حج کے دوران سعودی عرب نے مشاعر مقدسہ میں ٹریفک کی نگرانی اور روڈز کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے ڈرونز فراہم کر دیے ہیں۔

سعودی وزیر نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں سڑکوں کا جال 7200 کلو میٹر سے کہیں بڑا ہے اور اس سال تقریباً چالیس ہزار اہلکار حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ سروس فراہم کریں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید بتایا کہ کہا کہ اس سال حج موسم میں بغیر ڈرائیور والی اسمارٹ بسیں بھی چلائی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -