تازہ ترین

براہ راست: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

کراچی میں کمسن بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر سے 8 سالہ بچے عبداللہ کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس پی کلفٹن احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ماں بچے کو ہری پور لے کر چلی گئی۔

ایس پی کلفٹن کا بتانا ہے کہ بچہ والدہ کے پاس ہری پور میں موجود ہے جبکہ بچے کی ماں نے عبداللہ سے پولیس کی بات کروائی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کی ماں نے بیان دیا کہ شوہر دو سال سے نامناسب رویہ رکھتا تھا، تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور کردار کشی کے لیے ذہنی ٹارچر کرتا تھا۔

خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ آبائی گاؤں ہری پور آگئی ہیں اور بیٹے عبداللہ کو بھی ساتھ لے کر آئی ہیں۔

واضح رہے کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ بچے کے والد ملک وقاص کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج ہے۔

Comments