بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی چوری کا ڈراپ سین

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا اور بلال یامین نے جھوٹا الزام عائد کرنے پر ایوان میں میاں اعجازشفیع سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن پر حکومتی رکن کے گھڑی چوری کا الزام جھوٹا نکلا، اسپیکر کی جانب سے تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے حکومتی رکن کے الزام کوغلط قرار دے دیا۔

حکومتی رکن نے الزام عائد کرنے پر ایوان میں میاں اعجاز شفیع سے معذرت کرلی۔

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کمیٹی کی رپورٹ سے متفق ہوں، الزام کے باعث اعجاز شفیع کی دل آزاری ہوئی ہے تو ان سے بھی معذرت چاہتا ہوں۔

اعجاز شف نے کہا اسپیکر حکومتی ارکان کو تہذیب سکھائیں اور پگڑی اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

یاد رہے پنجاب بجٹ پیش کرنے کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی میں حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی گم ہوگئی تھی۔

گھڑی چوری کے الزام کو لیکر ایوان میں دو روز حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوتی رہی۔

بلال یامین نے اپوزیشن رکن میاں اعجاز شفیع پر اپنی گھڑی چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں