اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

نوجوان کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کا ڈراپ سین ، قاتل کون نکلا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن : نوجوان کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا اس کا باپ اور بڑا بھائی نکلا، باپ نے بڑےبیٹے کے ساتھ مل کرچھوٹے بیٹے کو قتل کیا اورلاش گھر میں دفن کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں نوجوان کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا، باپ نے بڑے بیٹے کے ساتھ ملکر چھوٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپٹن (ریٹائرڈ) طارق ولائیت نے بتایا کہ تھانہ چکبیدی کے گاوں 59 ڈی میں گھریلو جھگڑے پر وزیر علی نے اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ ملکر چھوٹے بیٹے سلیم کو فائرنگ کرکے قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی۔

- Advertisement -

وقوعہ کے چند روز ملزمان نے لاش گھر سے نکال کر کھیت میں پھینک کر قتل کا الزام مخالفین پر عائد کردیا۔

پاکپتن نوجوان قتل

پولیس کو دوران تفتیش انکشاف ہواکہ بیٹے کو اسکے باپ نے اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ ملکر قتل کرکے اغوا اور قتل کاڈرامہ رچایا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا وزیر احمد اور اسکے چھوٹے مقتول سلیم میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس سے تنگ آکر اس نے بیٹے کو قتل کیا۔

پولیس نے تیسرے بیٹے محمد متین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرکے آلہ قتل برامد کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں