پاکپتن : دوسری شادی کی دھمکی لگانے پر باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، بیٹوں نے باپ کے قتل کو زمین تنازعہ کا رنگ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں 60 سالہ زمیندار کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، زمیندار کو دوسری شادی کی دھمکی لگانا مہنگا پڑا۔
پاکپتن کے تھانہ صدر میں بیٹوں نے باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا اور قتل کو زمین تنازعہ کا رنگ دے کر نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع اِستعمال کرتے ہوئے پولیس نے بیٹوں کو حِراست میں لیا، دورانِ تفتیش بیٹوں نے باپ کو قتل کا اِعتراف کرلیا ہے جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی ظہور نے بتایا کہ بیٹوں نے باپ کو قتل کرکے قتل کو زمین تنازعہ کا رنگ دیا اور پانچ مُلزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔
ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ 60 سالہ خورشید دوسری شادی کرنا چاہتا تھا،جو کہ بیٹوں کو ناگوار گزرا، جس پر مسلح افراد کے گھر پر دھاوا اور قتل کا ڈرامہ رچا کر بیٹوں نے خود باپ کو قتل کردیا۔