جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سیالکوٹ : خاتون کو سڑک سے اٹھا کر اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیالکوٹ میں سڑک سے اٹھا کر خاتون سے اغواء کے بعد زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ، خاتون کے شوہر نے 5افراد کیخلاف من گھڑت مقدمہ درج کروایا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں 2 روز قبل سڑک سے اٹھا کر خاتون کے اغوا اور زیادتی کا معاملہ جھوٹا نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہرنے5افراد کیخلاف من گھڑت مقدمہ درج کروایا، خاتون نے عدالت میں بھی بیان دیا کہ اس کیساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔

پولیس نے کہا کہ خاتون اوراس کے شوہر نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹا واقعہ بتایا۔

- Advertisement -

یاد رہے سیالکوٹ کے تھانہ صدر کی حدود میں خاتون کو سڑک سے اٹھا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، ایف آئی آر کے مطابق شوہر خاتون کو سڑک کنارے کھڑا کرکے قریبی پیٹرول پمپ گیا چند منٹ بعد واپس آیا تو پانچ ملزمان خاتون کو اغوا کرکے لے گئے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان نے شراب پلا کر زیادتی کی، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون کا میڈیکل کروارہے ہیں، واقعہ مشکوک ہے، تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں