نئی دہلی: بھارت میں قبائلی خاتون دروپدی مرمو نئی صدر منتخب ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات برائے 2022 میں بی جے پی حکومت کی نامزد کردہ امیدوار 64 سالہ دروپدی مرمو صدر منتخب ہوگئی ہیں، دروپدی پچاس فیصد سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔
صدارتی انتخابات کے لیے 3 ہزار 219 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا، مرمو نے اپوزیشن امیدوار کے مقابلے میں دو گنا ووٹ حاصل کیے، دروپدی کے حق میں 2 ہزار 161 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ اپوزیشن کے نامزد کردہ یش ونتھ سنہا 1 ہزار 58 ووٹ حاصل کیے۔
دروپدی بھارت کی پہلی قبائلی اور دوسری خاتون صدر ہیں، بھارتی صدر کی حلف برداری تقریب 25 جولائی کو ہوگی۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مرمو کو مبارک باد دی اور کہا کہ انڈیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک قبائلی خاتون کو صدر منتخب کیا ہے۔
مرمو کو بھارتی آرمی فورس کی پہلی سپریم کمانڈر رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، جبکہ وہ ریاست جھارکھنڈ کی گورنر بھی رہ چکی ہیں انہیں 2015 میں ریاست جھاڑ کھنڈ کے گورنر کی ذمہ داری دی گئی تھی۔