تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

منشیات اسمگلر یونیورسٹی پروفیسر کیسے بنا؟

لندن : عمر قید کی سزا کاٹنے والا سیاہ فام منشیات فروش کڑی محنت سے یونیورسٹی لیکچرر بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے اسٹیفھن نامی شخص نے جیل میں رہ کر اپنی تعلیم مکمل کرکے دنیا کےلیے مثال قائم کردی۔

اسٹیفن والد کے گزرجانے کے بعد غلط صحب پڑکر منشیات اسمگلر بن گیا، جس کے باعث اسے برطانوی عدالت نے 16 سال عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

جیل میں قید کے دوران سابق منشیات اسمگلر کو احساس ہوا کہ وہ تعلیم یافتہ ہوکر اپنی اس زندگی سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے جس کےلیے اس نے برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور پڑھائی شروع کردی۔

مذکورہ شخص دن بھر کچن میں صفائی کرتا اور رات کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں انجام دیتا تھا۔

اسٹیفن کے اچھے رویے اور تعلیمی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے جیل حکام نے اسے آٹھ سال میں ہی رہائی دے دی جبکہ وہ ٹین ڈگریاں مکمل کرچکا تھا، جس میں سے دو ماسٹر کی ڈگریاں تھیں۔

جیل سے نکلنے کے بعد اسٹیفن نے اوپن یونیورسٹی میں بطور لیکچرر نئی زندگی کا آغاز کیا اور جیل میں قید بچوں پر تعلیم کے حوالے کام کرنے لگا۔

Comments

- Advertisement -