تازہ ترین

آدھے سر کے اذیت ناک درد سے نجات کے لیے دوا تیار

آدھے سر کا اذیت ناک درد جسے میگرین بھی کہا جاتا ہے نہایت تکلیف دہ ہوتا ہے جو اپنے مریض کو کسی بھی کام کے قابل نہیں چھوڑتا۔

میگرین کا کوئی باقاعدہ علاج نہیں ہے تاہم گھریلو ٹوٹکے اپنا کر وقتی طور پر آرام حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میگرین کے مریضوں کو چاہیئے کہ اپنا طرز زندگی ایسا رکھیں جس میں سر درد اٹھنے کا امکان کم سے کم ہو جیسے اسکرینز کا بہت کم استعمال، وقت پر آرام اور دماغ کو زیادہ تھکانے سے گریز کیا جائے۔

تاہم حال ہی میں ماہرین نے ایسی دوا تیار کی ہے جو ان کے دعوے کے مطابق میگرین سے نجات دلا سکتی ہے۔

ارنمب نامی یہ دوا انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل کی جاتی ہے جو دماغ تک پہنچنے والے تکلیف کے سگنلز کو بلاک کردیتی ہے۔

مزید پڑھیں: سر درد سے 10 منٹ میں چھٹکارہ حاصل کریں

یہ دوا اس ریسیپٹر پر اثر انداز ہوتی ہے جہاں میگرین سے پیدا ہونے والا ایک پروٹین جمع ہوتا ہے۔

یہ پروٹین میگرین کے اٹیک کے دوران تکلیف کے سگنلز کو ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کرتے ہیں جس سے مریض درد محسوس کرتا ہے۔

یہ دوا اس ریسپٹر کو بلاک کردیتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دوا میگرین کے دوروں اور اس کی شدت میں 50 فیصد کمی کرسکتی ہے۔

اس دوا کے اب تک کوئی سائیڈ افیکٹس نہیں دیکھے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوا پر مزید کام جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -