لاہور:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میڈیکل اسٹورز کے لئےانتباہ جاری کیا ہے ، جس میں متبادل ادویات کی بغیر فارم 7 خریدو فروخت اور ترسیل کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میڈیکل اسٹورز کے لئے انتباہ جاری کردیا ہے ، انتباہ میں کہا گیا ہے متبادل ادویات کی بغیر فارم 7 خریدو فروخت اور ترسیل کو قابل سزا جرم ہے۔
ڈریپ ایکٹ کےتحت متبادل ادویات کی فراہمی کیلئے فارم7پر اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے ، متبادل دواؤں میں ایورویدک، چائنیز، یونانی، ہومیو پیتھک اور غذائی مصنوعات شامل ہیں۔
متبادل دواؤں میں ایورویدک، چائنیز، یونانی، ہومیو پیتھک اور غذائی مصنوعات شامل
متبادل ادویہ کی خریدوفروخت ڈریپ کے فارم 7 رکھنے والی کمپنیوں سے ہی ہوگا، میڈیکل اسٹورز، فارمیسی اور تمام ڈسٹری بیوٹرز اس کے پابند ہوں گے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے خبردار کیا بغیرفارم7 ادویہ کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں : ملک بھر میں دواؤں کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ
یاد رہے چند روز قبل ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی نے دواؤں کی قیمت میں پندرہ فیصد تک اضافہ کیا تھا ،ان دواؤں میں شوگر کی دوا،پین کلرز، فرسٹ ایڈ بینڈیج، نیبولائرز، اینٹی بایئوٹکس، پیٹ اور کھانسی کی دوائیں شامل تھیں۔
بعد ازاں دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا دوائیں سرمایہ کاری،مریضوں،ملک کے وسیع تر مفاد میں مہنگی کیں، انڈسٹری کی بقا کے لئے دوائیں مہنگی کرناضروری تھا۔