اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی.
ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے مطابق دبئی جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
ملزم نجی ایئرلائن کے ذریعے منشیات کپڑوں میں چھپا کر لے جارہا تھا کہ مشکوک حرکات دیکھ کر اہلکاروں نے اسے روکا چیکنگ کے دوران منشیات برآمد کر لی۔
- Advertisement -
اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کیلئے اےاین ایف حکام کےحوالے کر دیا گیا۔
پکڑی گئی ایک کلو سے زائد آئس ہیروئن کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں لاکھوں روپے ہے۔