جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

لاہور میں ڈرون سے منشیات اسمگلنگ کرنے والا گینگ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں ڈرون سے منشیات اسمگلنگ کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون سے منشیات اسمگلنگ کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کارروائی مناواں چوکی گنجے سدھواں کے علاقے میں کی گئی، ملزمان سے منشیات، سگنل ڈیوائس، اسلحہ اور ڈرون برآمد کرلیا ہے۔

- Advertisement -

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ڈولفن ٹیم نمبر17 نے مخبری پر ملزمان کو روک کر چیکنگ کی، دوران چیکنگ رشید اور فائز سے منشیات برآمد ہوئی۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ ملزمان سے ڈرون، 2 پستول اور 3 عدد میگزین بھی برآمد ہوئے جبکہ بارڈر پار سگنل کیلئے 12 خصوصی سگنل سٹکس بھی برآمد ہوئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ملزمان نےمنشیات اوراسلحہ بذریعہ ڈرون بارڈرپارسپلائی کااعتراف کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں