اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

کراچی میں کم عمر طلباء کو اسکولوں سے لے کر کیفے تک منشیات فراہمی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کم طلباء کو اسکولوں سے لے کر کیفے تک منشیات فراہمی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کم عمربچوں کو اسکولوں سے لے کر کیفے تک منشیات فراہمی کا انکشاف ہوا ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اہم معاملے پر سخت نوٹس لے لیا۔

آئی جی سندھ نے سندھ بھر کے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہا کہ ذرائع سے پتہ چلا کم عمر بچوں طلباء کو منشیات فراہمی کی جارہی ہے، منشیات اسکول، کیفے اور ریسٹورینٹ تک پہنچائی جاتی ہے، پہنچائی جانے والی منشیات میں سینتھیٹکس (مصنوعی ) اور آرگینک ڈرگ ( نامیاتی ) شامل ہیں۔

آئی جی کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ مستقبل کے معماربچوں کا مستقبل تباہ کیا جارہا ہے، سندھ پولیس کا امیج بھی خراب ہورہا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو معاملے پر اہم زمہ داری سونپ دی گئی ہے، اسپیشل برانچ اسکولوں اور ریستورانوں کی نگرانی میں اضافہ کرے۔

جن اسکولزریسٹورینٹس میں منشیات فراہم کی جاتی ہیں نظر رکھی جائے، کم عمر بچوں، طلباء اور کسٹمرز کو کہاں سپلائی دی جاتی ہے، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ متعلقہ حکام کے ساتھ کوآرڈینیشن قائم کریں، مستقبل کے معماروں کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کو ختم کریں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں