اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

منشیات اسمگلنگ کیس: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ آج عدالت میں پیش نہ ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت میں وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے سماعت کی ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

راناثنااللہ کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی ، جس میں کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال پر میٹنگز اور دیگر مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے راناثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

بعد ازاں انسداد منشیات کی عدالت نے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں