منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

آلو میں منشیات کی اسمگلنگ پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آلو کے اندر منشیات چھپا کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ بیرون ملک جانے والے کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور آئس بر آمد کر لی۔

 اینٹی نارکوٹکس فورس پورٹ کنٹرول یونٹ کی کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے راس الخور قطر جانے والے آلو پر مشتمل ایک کنٹینر کو خفیہ اطلاع پر روکا گیا۔

کارگو کنٹینر کی تلاشی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں میتھفٹامائن آئس برآمد ہوئی۔

- Advertisement -

برآمد ہونے والی نشہ آور ادویات کو مہارت  کے ساتھ آلو میں چھپایا گیا تھا۔ کارگو کنٹینر دیپالپور، پنجاب کے ایک گودام سے لوڈ کروایا گیا تھا۔

حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں سزا دی جا سکے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں