تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

عدالت نے اسد عرف مچھر کی سزا برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا

کراچی: منشیات برآمدگی کے ایک کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے دو مجرمان اسد عرف مچھر اور وحید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں سزا کے خلاف مجرمان کی اپیل مسترد ہو گئی، عدالت نے اسد عرف مچھر اور وحید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔

اس کیس کا فیصلہ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سنایا، عدالت نے قرار دیا کہ معاشرے میں منشیات جیسا گھناؤنا جرم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ ٹرائل کورٹ نے دونوں افراد کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی، وحید کو 9 سال قید کی سزا اور 90 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا، اسد عرف مچھر کو 6 سال قید، اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

استغاثہ کے مطابق دونوں افراد سے 1550 گرام آئس اور 4200 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی، اور ان کے خلاف مقدمہ نیو کراچی تھانے میں 2020 میں درج کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -