غزہ میں امریکی-اسرائیلی امدادی مراکز کی طرف سے تقسیم کیے گئے آٹے کے تھیلوں میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔
غزہ میڈیا آفس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی مراکز سے تقسیم آٹے میں نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ابتدائی طور پر 4 فلسطینیوں نے نشہ آور گولیاں ملنے کی تصدیق کی ہے۔
خدشہ ہےکچھ تھیلوں میں منشیات کو پیس کر شامل کیا گیا ہے۔
امریکا کا فلسطینیوں کی امداد کیلیے اسرائیلی گروپ کو اربوں ڈالر دینے کا اعلان
فلسطینی اتھارٹی نے اس طرزعمل کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی آٹے میں منشیات دینا سنگین سازش ہے اسرائیلی قبضےکو سنگین جرم کا مکمل ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔
اتھارٹی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی معاشرے کو اندر سے تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے امدادی سامان کے ذریعے منشیات پھیلانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ منشیات کو ایک خاموش ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے یہ جنگی جرم ہے محصور عوام کو نشہ آور امداد دینا انسانیت کےخلاف گھناؤنا اقدام ہے۔