اشتہار

بھارت: 15 کروڑ روپے کی منشیات برآمد، شاہ رخ خان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں 15 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے شاہ رخ نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے دوران حراست چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچ میں پیش آیا، جہاں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک کار سے بھاری مقدار میں 15 کلوگرام غیر قانونی منشیات ضبط کی، کارروائی کے دوران ایک مبینہ اسمگلر کو بھی گرفتار کیا گیا،جس کا نام شاہ رخ خان بتایا گیا ہے۔

نیمچ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق گرفتار شخص نے دوران حراست کچھ اہم انکشافات کئے ہیں، جن کی روشنی میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزم شاہ رخ خان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واقعے سے متعلق نیمچ پولیس کا کہنا تھا کہ آسام سے لائی گئی ممنوعہ اشیاء کو راجستھان لے جایا جا رہا تھا، خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کار کو روکا اور اس دوران گاڑی سے 15 پیکٹس میں رکھی 14.5 کلوگرام غیر قانونی منشیات برآمد کی گئی۔

ملزم شاہ رخ خان کے خلاف انسداد نشیلی اشیاء سے متعلق این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں