پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

اربوں روپے کی منشیات پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انسداد منشیات فورس (اےاین ایف) نے بحیرہ عرب میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے 3 ارب سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی۔ سی فرنٹ ٹاسک فورس معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران مشکوک کشتی کو روکا گیا جس میں منشیات کی بھاری مقدار موجود تھی۔

ترجمان نے کہا کہ تقریباً 1500 کلو چرس، کرسٹل، آئس، براؤن ہیروئن برآمد کی گئی ہے منشیات کو بین الاقوامی منڈیوں کیلئےاسمگل کیا جا رہا تھا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن اے این ایف، نیوی اور پی ایم ایس اے میں انٹیلی جنس شیئرنگ کا نتیجہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں