منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ویڈیو: نشے میں دھت ڈاکٹر نے مریضہ کی پٹائی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں نشے میں دھت ڈاکٹر کی مریضہ پر تشدد کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کوربا کے میڈیکل کالج اسپتال میں ڈاکٹر نے مریضہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ کو ہوش آیا۔ انتظامیہ نے ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مریضہ کے بیٹے کے مطابق گزشتہ روز اچانک والدہ کی طبیعت بگڑ گئی، میں نے ایمبولینس کے لیے 108 اور 112 پر کال کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا، مجبوراً والدہ کو رکشے میں ڈال کر اسپتال لایا۔

اس نے مزید بتایا کہ دورانِ علاج ڈاکٹر نے والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، وہ نشے کی حالت میں تھا، جب میں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو مجھے دھمکیاں دے کر چُپ کروا دیا گیا۔

میڈیا کالج اسپتال کے ڈین کا کہنا ہے کہ معاملہ علم میں آنے کے فوراً بعد ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس بھیج دیا، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ادھر سوشل میڈیا پر واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ کو تشدد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں