تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

نشے میں‌ دھت شخص‌ نے سفاکیت کی انتہا کردی، افسوسناک واقعہ

کانپور: بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے میں نشے میں دھت شخص نے گھر کا دروازہ نہ کھولنے پر بیوی سمیت اہل خانہ کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے کانپور میں جمعے کی رات اُس وقت افسوسناک سانحہ پیش آیا جب نشے میں دھت شخص رات گئے گھر لوٹا جس پر اہلیہ نے اُس کی حالت دیکھ کر دروازہ کھولنے سے انکار کردیا تھا۔

مذکورہ شخص دروازہ نہ کھلنے پر مشتعل ہوا اور اُس نے بیوی کو لغویات بکنا شروع کردیں۔ بعد ازاں اُس نے سنگین جرم کرتے ہوئے گھر کو جان بوجھ کر آگ لگائی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک بوکر کے مطابق ملزم رات کو چار بجے گھر آیا تو وہ نشے میں دھت تھا، بیوی نے حالت دیکھ کر دروازہ کھولنے سے انکار کیا تو وہ بہت زیادہ مشتعل ہوگیا۔

گھر میں 6 بچے اور بیوی موجود تھی اُس کے باوجود اُس نے مکان کو آگ لگا دی، واقعے کے بعد ملزم وہاں کھڑا سارا منظر دیکھتا رہا جبکہ علاقہ مکینوں نے پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

پولیس نے 6 بچوں کو ریسکیو کر کے کانپور کے ارسلا اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، بچوں کی طبیعت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ جوہی تھانے میں درج کرلیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -