تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نشے میں دھت مسافر نے پرواز کا رخ تبدیل کرا دیا

لندن : پولیس آئس لینڈ جانے والے مسافر بردار طیارے کو زبردستی ایڈنبرگ لیجانے والے مسافر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا، مسافر نے نشے کی حالت میں اپنا موبائل فون بھی چبا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر بردار طیارے کا رخ تبدیل کروانے کا انوکھا واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں ایک نشے میں دھت مسافر نے پہلے اپنا موبائل فون چبایا پھر مانچسٹر سے آئس لینڈ جانے والے ایزی جیٹ کی پرواز کو زبردستی ایڈنبرگ لے گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر نے دوران پرواز بیگ سے شراب کی بوتل نکالی اور پینا شروع کردی اس کے بعد نشے کی حالت میں 44 سالہ مسافر نے طیارے کے عملے کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

طیارے کے عملے نے مسافر کو سیٹ پر بیٹھنے اور رویہ درست کرنے کا کہا تو اس نے اپنا موبائل فون نکالا اور چبانا شروع کردیا، چند لمحے بعد فون سیٹ پر گرا اور سلگنا شروع ہوگیا جس کے بعد عملے کے ایک فرد نے اسے اٹھا کر پانی کے گلاس میں ڈالا تاکہ طیارے میں آتشزدگی سے بچا جاسکے۔

پرواز کے ایڈنبرگ پر لینڈ کرنے کے بعد پولیس نے طیارہ عملے کی شکایت پر 44 سالہ مسافر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا جہاں اس نے شور مچانے، تشدد کی دھمکیوں اور نسلی تبصروں کا اعتراف کیا تھا۔

ملزم کے اعتراف جرم کرنے کے بعد عدالت نے ملزم کو قید کی سزا سنا دی۔

Comments

- Advertisement -