نئی دہلی: بھارت میں نشے میں دھت خاتون کی ٹریفک کنٹرول کرنے کی کوشش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع قلعی ناکہ میں مدہوش خاتون سڑک پر نکل آئی اور ٹریفک کنٹرول کرنے کی کوشش شروع کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون کئی دیر تک اپنی حرکتوں میں مصروف ہے اور جھوم جھوم کر ٹریفک کنٹرول کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہریوں کی شکایات کے باوجود پولیس نہ پہنچی اور خاتون کئی گھنٹے اپنی حرکتوں میں مصروف رہی۔
خاتون کو اپنے ساتھ دو بیگ لے کر بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ عورت کون تھی، وہ کہاں سے آئی اور کہاں گئی تھی، مقامی لوگوں کی جانب سے بنائی گئی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ امیتابھ سے اچھی اداکاری کررہی ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ بارش میں اپنے غم اور تکالیف بھلا کر لطف اندوز ہورہی ہے، ویسے کوویڈ کے اوقات میں اتنا ٹریفک کیوں ہے۔‘
ایک تیسرے صارف نے بالی ووڈ اداکار کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’کیسے کیسے لوگ رہتے ہیں یہاں۔‘
If any foreigner would have seen her then his reaction would have been pic.twitter.com/9hQPmhM17A
— Aditya Iyer (@IyerrBhai) July 27, 2021