The news is by your side.

Advertisement

نشے میں دھت بھارتی فوجی نے اہلیہ سمیت تین خواتین کو گولی ماردی

نئی دہلی : نشے میں دھت بھارتی فوجی نے معمولی تنازعے پر اپنی اہلیہ سمیت گاؤں کی تین خواتین کو گولی مار دی۔

بھارتی فوجی اہلکاروں سے متعلق ابھی تک خودکشی کرنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ ایک فوجی جوان نے اپنے گاؤں کی خواتین پر بھی گولیاں چلا دی ہیں۔

گاؤں کی خواتین پر گولیاں برسانے کے واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح سامنے آئی ہیں کہ ریاست بہار کے علاقے بیتیا کے رہائشی بھارتی فوج کا نریش ساہ نامی جوان شراب میں نشے میں دھت اپنی اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا جس سے بچنے کےلیے وہ گھر سے باہر بھاگ گئی۔

متاثرہ گھر سے بھاگی تو علاقے میں جمع خواتین کا ہجوم دیکھ کر اس میں شامل ہوگئی۔

ملزم نریش ساہ اپنی بیوی کے پیچھے اپنی بندوق لیکر بھاگا اور باہر خواتین کا ہجوم دیکھ کر ان کر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث بھارتی فوجی جوان کی اہلیہ سمیت گاؤں کی دو دیگر خواتین کو بھی گولی لگ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی کی بیوی کے علاوہ اس کی پڑوسی پالمتی اور ایک 15 سالہ لڑکی کاجل کو گولیاں لگی ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ہوتے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کرکے ملزم نریش ساہ کو گرفتار کرکے اس کی لائسنس یافتہ بندوق کو ضبط کرلیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں