تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

خشک میوہ جات: سردیوں کی سوغاتیں اوران کے طبی فوائد

کراچی : سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں سردی کی سوغاتیں بھی نظر آنے لگیں ہیں، موسم سرما میں خشک میوہ جات قدرت کا بہترین تحفہ ہیں۔

خشک میوہ جات ذہنی اور جسمانی توانائی کا سبب بنتے ہیں اور یہ غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں، ان میوہ جات میں بادام، پستہ،اخروٹ، کاجو، مونگ پھلی، چلغوزے، خوبانی، ناریل، کشمش، انجیر اور دیگر شامل ہیں۔

طبی لحاظ سے میوہ جات صحت کیلیے انتہائی فائدہ مند ہیں،جس کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔

بادام: یہ کیلشیئم سے بھرپور ہوتا ہے دماغ، جگر اور آنتوں کے امراض کیلئے بے حد مفید ہے، بادام بواسیر اور اعصابی کمزوری اور گھٹیا کی بیماری میں بھی فائدہ مند ہے، بادام کے تیل کو چہرہ پر لگانے سے چہرہ ترو تازہ رہتا ہے۔

پستہ : اس کے علاوہ پستہ بھی اہمیت کا حامل میوہ ہے جو جسمانی وزن کو کم اور کولیسٹرول کو نارمل رکھتا ہے اس کے علاوہ دل کے امراض کے لئے بھی مفید ہے۔

اخروٹ : اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس میں فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم، پروٹین، زنک،فائبر، سوڈیم، سلینیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے، جو شوگر، بلڈ پریشر اور حاملہ خواتین کیلئے بے حد فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ اخروٹ کیے تیل کی مالش جوڑوں کے درد کے لئے مفید ہے۔

مونگ پھلی: سردیوں کے موسم میں ملنے والی سوغات مونگ پھلی اخروٹ کا متبادل تصور کی جاتی ہے مونگ پھلی دیگر میواجات کی نسبت سستے داموں دستیاب ہے، ذیابیطس میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے، طبی اعتبار سے یہ مقوی اعصاب ہے۔

انجیر : اس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے، قدرت نے اس پھل میں بیش بہا خزانے پوشیدہ رکھے ہیں ہاضمہ کی بہتری، گردہ اور مثانے کے امراض میں بے حد مفید اور چہرے کی رنگت کو صاف رکھتا ہے، حکماء قبض، معدے میں تیزابیت اور بواسیر کے مریضوں کو اس کے استعمال کی تاکید کرتے ہیں۔


مزید پڑھیں: مونگ پھلی کب آپ کے لیے نقصان دہ ہے؟ جانیں


چلغوزہ : موسم سرما میں اس کو بڑی اہمیت حاصل ہے، چلغوزہ پٹھوں کی مضبوطی، مقوی دل اور مثانے میں پتھری کو ختم کرنے میں بہت پر اثر ہے، بدن کو طاقت مہیا کرتا ہے اور گردوں کے امراض کو دور کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں،

سردیوں نے انٹری دی تو گرم کپڑے ،مشروبات اور خشک میوہ جات کی طلب بڑھ گئی، سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی دکانوں میں چلغوزے، مونگ پھلی، انجیر،کاجو، کشمش، بادام، پستہ اور دیگر میوہ جات نے شہریوں کےدل للچا دیئے، خشک میوے مہنگے ضرور ہیں لیکن سردیاں ان سوغات کے بغیر ادھوری ہیں۔

Comments

- Advertisement -